حیدرآباد۔14اکتوبر (اعتماد نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش
کو طوفان ہد ہد سے شدید نقصان پہونچنے پر امداد کے طور پر ایک ہزار کروڑ
روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے آج وشاکھا پٹنم کے ساتھ دیگر
طوفانی متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش
میں حالات بہتر ہونے تک مرکزی حکومت کی جانب سے آندھرا پردیش کو برا بر
تعاون جاری رہیگا۔ انہوں نے اس موقع پر آندھرا ردیش حکومت
کی جانب سے کئے
گئے انتظامات اور فوجی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وشاکھا پٹنم کو
اسمارٹ سٹی بنایا جائیگا۔ جسکے لئے امریکی حکومت کا تعاون حاصل کیا جا رہا
ہے ۔ ایسے میں یہ طوفانی حالات افسوس ناک ہیں ۔ تاہم اس صورت حال میں مایوس
ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم کا ریاستی گورنر ای ایس ایل
نرسمہن کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو مرکزی وزرا اشوک گجا
پتی راجو ‘ اور وینکیا نائیڈو نے استقبال کیا۔